محکمہ قانون انصاف و پارلیمانی امور کے سیکریٹری اچل سیٹھی کی جانب سے جاری کردہ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ آئین ہند کی دفعہ 311 کی شق(2) کی ذیلی شق(2) اور جموں کشمیر لداخ کے فل کورٹ کی سفارشات کے پیش نظر،جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے سیول جج( سنیئر ڈویژن و سب جج) راکیش کمار ابرال ،جو کہ معطل تھے ،کو21 اکتوبر 2021 سے نوکری سے برطرف کرنے کو منظوری دی ہے۔
مزید پڑھیں:Winter Vacation For Courts: جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں 3 جنوری سے سرمائی تعطیلات
ہم آپ کو بتادیں کہ ابرول نے سنہ 2018 میں قانونی مدد مانگنے والی خاتون کے ساتھ عصمت دری اور دھوکہ دہی کی تھی۔مزکورہ جج کے مجرم قرار دیتے ہوئے دس سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔