ETV Bharat / city

کشمیر: 4جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں توسیع - انٹرنیٹ پر پابندی

اس سے قبل بھی اس حوالے سے عدالت عالیہ نے مرکزی حکومت کی نوٹس میں یہ بات لائی جس میں انٹرنیٹ پر پابندی سے جموں وکشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کی صلاح دی گئی، تاہم ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کا حوالہ دے کر 4 جی انٹرنیٹ پر پابندی میں مسلسل توسیع کی گئی۔

J&K govt extends ban on 4g internet till May 27
کشمیر: 4جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں توسیع
author img

By

Published : May 12, 2020, 12:23 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی میں مزید 15 روز کی توسیع کی ہے۔ سوموار کو شام دیر گئے جموں و کشمیر ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے 27 مئی تک اس میں توسیع کردی گئی۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ برس 5 اگست کے بعد سے مسلسل 4 جی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

ادھر یو ٹی انتظامیہ کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اس حکم نامے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ جموں کشمیر میں فی الحال 2جی انٹرنیٹ خدمات کو جاری رکھا جائے گا اور 27 مئی تک 4جی انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔

بتادیں کہ عسکریت پسند کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد وادی میں 2جی انٹرنیٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ بی ایس این ایل کو چھوڑ کر دیگر موبائل فون سروسز بھی بند کی گئیں تھی جنہیں بعد میں بحال کیا گیا۔

J&K govt extends ban on 4g internet till May 27
کشمیر: 4جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں توسیع
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں بھی 4جی انٹرنیٹ کی بحالی کو لیکر معاملہ زیر بحث لایا گیا اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر حالات کا جائزہ لینے کی ہدایات دی۔ اس سے قبل بھی اس حوالے سے عدالت عالیہ نے مرکزی حکومت کی نوٹس میں یہ بات لائی جس میں انٹرنیٹ پر پابندی سے جموں وکشمیر میں پیدہ شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کی صلاح دی گئی تاہم ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کا حوالہ دے کر 4جی انٹرنیٹ پر پابندی میں مسلسل توسیع کی گئی۔

خیال رہے کہ جب سے 2جی انٹرنیٹ کو جموں و کشمیر میں بحال کیا گیا تب سے انتظامیہ کی جانب سے 4جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی میں بار بار توسیع کی جارہی ہے اور اس طرح سے یہاں مسلسل تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔

قابل ذکر ہے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران 4جی کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

ادھر لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے والے درجنوں اسکولی ادارے اور تعلیمی ماہرین بھی وادی میں 4جی انٹرنیٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس سے قبل متعدد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کی جانب سے بھی یہاں 4جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم انتظامیہ 4جی انٹرنیٹ پر پابندی میں بار بار توسیع کررہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.