سری نگر کے ٹی آرسی پولو سنتھٹک گراؤنڈ میں کھیلے گئے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں میزبان ٹیم رئیل کشمیر ایف سی کا انڈین ایروز سے مقابکہ ہوا۔
میزبان ٹیم نے حسب توقع جارحانداز میں کھیل کا آ غاز کیا اور حریف پر پے در پے حملہ کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کی ۔
بوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل انڈین ایروز کی ٹیم نے میزبان ٹیم کے حملوں کو ناکام بناتے ہو ئے جوابی حملہ کیا۔
پہلے ہاف کے اختتام تک اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل رئیل کشمیر ایف سی حریف پربرتری حاصل کرنے کے ارادے سے مہمان ٹیم پر تابڑتوڑ حملہ کیا لیکن دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکامرہی۔
پہلے ہاف کےا ختتام پر دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور اسکور 0۔0 رہا ۔
دوسرے ہاف میں ریل کشمیر ایف سی کی ٹیم جارحانہ اندامیں کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
کھیل کے 70 ویں منٹ پر باضی ارمنڈ نے گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
انڈین ایروز پر سبقت حاصل کرنے کے باوجود رئیل کمشیر ایف سی کھل کر کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں۔ کشمیری ٹیم نے مزید گول کرنے کی کوشش کی لیکن سبقت دوگنی نہیں کرسکی۔
کھیل کے اختتام تک انڈین ایروز کی اسکور برابر کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام رہیں۔
رئیل کشمیر ایف سی نے ایک صفر سے میچ جیت کر لیگ ٹیبل میں 12 میچوں میں 18 پوائنٹ کےساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
لیگ ٹیبل میں موہن بگان 32 پوائنٹ کے ساتھ خطابی دوڑ میں سرفہرست ہے۔کولکاتا کی ٹیم موہن بگان دیگر ٹیموں سے 11 پوائنٹ کی سبقت حاصل کرکے خطابی دوڑ کی راہ پہلے ہی ہموار کرچکی ہے۔
جبکہ منرواپنجاب ایف سی 21 پوائنٹ،چرچل برادرس 19 پوائنٹ اور ایسٹ بنگال18 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری ،تیسری،چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ دیگر ٹیموں کے درمیان ٹاپ تین میں جگہ بنانے کی جنگ جاری ہے۔