ETV Bharat / city

خواتین کے ریزرویشن روسٹر میں تبدیلی پر جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس - ریاستی الیکشن کمیشن

ہائی کورٹ نے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر پرسن کے لیے خواتین کے ریزرویشن روسٹر میں تبدیلی پر جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کردی ہے-

خواتین کے ریزرویشن روسٹر میں تبدیلی پر جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 7:12 AM IST

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس رجنیش اُسوال نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن خواتین ریزرویشن کے روسٹر میں تبدیلی کو لیکر ریاستی الیکشن کمیشن کے علاوہ یو ٹی حکومت کو بھی نوٹس جاری کردی ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ 27 جنوری کو یا اس سے قبل اپنا جواب داخل کریں۔

خیال رہے کہ 11 جنوری کو حکومت کی جانب سے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن کے عہدوں کے لیے خواتین کے لیے مختص رکھنے کے قواعد جاری کیے جانے کے فورا بعد ہی کانگریس نے اس پر اعتراض ظاہر کیے اور اسے عوام کی مینڈیٹ کے عین مخالف قرار دیا -

انہوں نے جموں و کشمیر حکومت کو اس طرح کے فیصلے سے ڈی ڈی انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کرنے کی کوشش سے تعبیر کیا -

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس رجنیش اُسوال نے جمعہ کو ڈی ڈی سی کے رکن ندیم شریف نیاز اور ڈی ڈی سی کے دیگر منتخب اراکین کی جانب سے دائر کی گئی عرضی پر ریاستی الیکشن کمیشن (الیکشن اتھارٹی) کے علاوہ مدعی یو ٹی حکومت کو نوٹس جاری کردی جس میں انہیں ہدایت دی گئی وہ کہ آئندہ تاریخ تک یا اس سے پہلے جواب داخل کریں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال نومبر اور دسمبر کے دوران جموں و کشمیر کے 20 اضلاع پر پھیلے 280 حلقوں میں ڈی ڈی سی انتخابات عمل میں لائے گئے جس میں باضابطہ طور پر ریزرویشن کے قواعد کو جاری کرتے ہوئے یونین ٹیرٹری انتظامیہ نے خواتین کے لیے 33 فیصد حصہ مختص رکھا-

واضح رہے کہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن کے سلسلے میں خواتین کے لیے ریزرویشن کے قواعد کے مطابق تمام اضلاع کا حرف تہجی کے حساب سے انتظام کیا جائے گا اور ہر تیسرا ضلع ان کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔ اس پر کانگریس کے کچھ امیدواروں نے اعتراضات جتاتے ہوئے اسے خواتین ریزرویشن قواعد کے منافی اور عوام کے مینڈیٹ کے خلاف قرار دیا -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.