ETV Bharat / city

دستکاری صنعت سے جڑے افراد کو مستحکم کرنے کے لیے محکمہ ہینڈی کرافٹ کوشاں

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان حال کشمیر کے دستکاروں کو براہ راست بازاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلوم نے اگلے ماہ ستمبر سے ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز میں نمائش کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

دستکاری صنعت سے جڑے افراد کو مستحکم کرنے کےلیے محکمہ ہینڈی کرافٹ کوشاں

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 4:12 PM IST

دستکاروں کی مالی حالت کو بہتر اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں جب کہ محکمہ ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلوم نے بہت جلد اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

دستکاری صنعت سے جڑے افراد کو مستحکم کرنے کےلیے محکمہ ہینڈی کرافٹ کوشاں

محکمہ ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلوم کے ڈائریکٹر محمود احمد شاہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران محکمہ کی جانب سے دستکاری مصنوعات کو فروخت کرنے کے لیے آن لائن نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن اس سے دستکاری صنعت سے وابستہ افراد کو کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ ستمبر سے ملک کے مختلف حصوں میں کشمیری دستکاری مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ بڑے پیمانہ پر دستکاروں کو خاطر خواہ فائدہ ہوسکے۔

ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹ نے کہا کہ کشمیری دستکاری صنعت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ دیگر ریاستوں سے رابطے میں ہے تاکہ تاجروں کو نمائش کے ذریعہ پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کئی برسوں سے دستکاروں کی یومیہ اجرت میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے دستکاروں کی مالی حالت انتہائی ابتر ہے۔ ایسے میں ایک اہم اقدام کے طور پر قالین اور پشمینہ کے کاریگروں کی یومیہ اجرت بڑھانے کے حوالے سے محکمہ نے اپنی سفارشات حکومت کو پیش کی ہے۔

ہاتھ سے بنائی جارہی اصل پشمینہ اور مشین سے تیار کی جارہی پشمینہ پر بات کرتے ہوئے محمود احمد شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیر کی اصل پشمینہ کی شناخت برقرار رکھنے کے علاوہ عام خریداروں کے لیے اصلی اور نقلی میں فرق کرنے کے لیے محکمہ ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلوم کی جانب سے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہاتھ سے بُنے پشمینہ کی جی آئی ٹیگنگ میں سرعت لائی جارہی پے اور ہینڈ اور مشین میڈ مصنوعات میں فرق سے متعلق تشہیری مہم پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے چلائی جارہی ہے تاکہ عام صارف مصنوعات خریدتے وقت باخبر رہے۔

جی آئی مارک سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا قطعی طور پر ممکن نہیں ہے کہ مشین سے بنائی گئی پشمینہ مصنوعات کو کسی قسم کا مارک فراہم کیا جائے گا۔ جی آئی مارک خالص ہاتھ سے بننے اور تیار کردہ پشمینہ کو ہی حاصل ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی شخص، فرم یا کسی کمپنی کو خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے آنے والے وقت میں کشمیر دستکاری مصنوعات فروخت کرنے والی دوکانوں یا شو رومز میں اصلی اور نقلی سے متعلق چیکنگ کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے تاکہ اصلی کے نام پر نقلی پشمینہ فروخت کرنے والوں پر نکیل کسی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Handicraft Exhibition: کشمیر ہاٹ میں دستکاری میلہ کا اہتمام

ایسے میں وقت کا تقاضا بھی ہے کہ نقل اور اصل پشمینہ مصنوعات میں فرق کرنے کے لئے جی آئی مارک کی تشہیر پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے بھی کی جائے تاکہ عام صارف بازار میں پشمینہ مصنوعات خریدنے سے پہلے خاص جی آئی مارک کی اہمیت و افادیت سے واقف ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.