انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اپنی پارٹی کو بنانے کا کام کرے گا۔ ابھی وہ جوان ہے اور مستقبل میں پھر سے پارٹی کا صدر بن سکتا ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا : مجھے نہیں لگتا ہے کہ ہار کی وجہ سے انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ وہ ( راہل گاندھی) پہلے سے چاہتے تھے کہ اس عہدے کو کوئی اور سنبھالے۔خاندانی راج کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں ہی خاندانی راج کے بارے میں سوال کیوں اٹھایا جاتا ہے۔ یہ لوگ فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کو اپنا رہنما بنانا ہے۔واضح رہے کہ راہل گاندھی نے گزشتہ روز پارٹی کارکنوں کے نام ایک خط جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی ہار کی ذمہ داری لیتے پارٹی کے عہدے سے استفعیٰ دیا۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی کو فوری طور پر اجلاس بلا کر اپنے نئے صدر کا انتخاب کرنا چاہئے اور وہ اس عمل میں پارٹی کا مکمل تعاون کریں گے۔
انہوں نے ٹویٹر سے 'کانگریس صدر' کا نام بھی تبدیل کیا ہے۔