صفائی مہم میں فش فارم کے پروجیکٹ کے انسپکٹرز اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود رہے۔ صفائی مہم میں فش فارم کے اردوگرد کوڑا کرکٹ، پلاسٹک اُٹھایا گیا۔
خطاب کے دوران محترمہ ناہیدہ اختر نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی زندگی کی مثال دیتے ہوئے صفائی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تمام ملازمین سے درخواست کی کہ وہ اپنے ورک سٹیشنوں کے اردوگرد صفائی کو یقینی بنائیں۔
نیشنل فش سیڈ فارم 15 اگست تک مختلف پروگرام جیسے صفائی سے متعلق آگاہی، درخت اور پودے لگانے، ملازمین میں صفائی کٹ کی تقسیم وغیرہ سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام کرئے گا۔ اس کے علاوہ مانسبل جھیل سے پکڑے گئے 200 غیر قانونی جالوں کو بھی موقع پر جلایا گیا۔