ETV Bharat / city

لالچ بدعنوانی کی ایک بڑی وجہ: فیاض احمد نیکہ

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 9:40 PM IST

سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر فیاض احمد نیکہ نے کہا کہ 'ہر برس ویجیلنس بیداری ہفتہ منانا سینٹرل ویجیلنس کمیشن کے کثیر الجہتی طریقہ کار کا حصہ ہے، تاکہ ملازمین اور عوام کو بدعنوانی کو روکنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔

فیاض احمد نیکہ
فیاض احمد نیکہ

عوامی زندگی میں دیانتداری، ایمانداری اور شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سینٹرل یونیورسٹی کشمیر نے پیر کو ویجیلنس بیداری ہفتہ کے سلسلے میں ملازمین کے لیے گرین کیمپ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں ہفتہ بھر کی تقریبات تنظیمی، ادارہ جاتی اور عوامی زندگی کے شعبوں میں اخلاقیات اور اخلاقی طریقوں کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر فیاض احمد نیکہ نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد تمام کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ انفرادی اور اجتماعی طور پر بدعنوانی کی روک تھام اور اس کے خلاف لڑنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

فیاض احمد نیکہ
فیاض احمد نیکہ
بدعنوانی اور اس کے نتائج کے ساتھ ساتھ غیر اخلاقی طرز عمل کے بارے میں عوامی بیداری قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالچ ضرورت سے آگے نکل گیا ہے، جو بدعنوانی کی ایک بڑی وجہ ہے'۔ پروفیسر فیاض احمد نیکہ نے کہا کہ ہر سال ویجیلنس بیداری ہفتہ منانا سینٹرل ویجیلنس کمیشن کے کثیر الجہتی طریقہ کار کا حصہ ہے، تاکہ ملازمین اور عوام کو بدعنوانی کو روکنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔آن لائن موڈ کے ذریعے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر نے کہا کہ سرکاری اور نجی اداروں میں رشوت ستانی اور بدعنوانی کی دیگر اقسام کو روکنے کے لیے سخت قوانین اور متعدد سرکاری اداروں کے قیام کے باوجود رشوت ستانی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا وہ فوری طور پر سدباب کرنے اور اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشوت ستانی کو جرم کے ساتھ روک تھام کیا جائے اور ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں: وادی کشمیر میں اضافی 5 ہزار پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ

اپنے خطبہ استقبالیہ میں شعبہ اسٹوڈنٹس ویلفیئر کے سربراہ ڈاکٹر معراج الدین شاہ نے کہا کہ ویجیلنس بیداری ہفتہ کے دوران پروگراموں کے انعقاد کا مقصد افسران اور عوام کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور اس لعنت کے خلاف لڑنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس موقع پر ملازمین نے یہ عہد بھی کیا کہ وہ تمام کام ایمانداری اور شفاف طریقے سے انجام دیں گے اور کسی بھی بدعنوانی کے واقعہ کی اطلاع متعلقہ ادارے کو دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.