یہ سڑک کم چوڑی ہونے کے سبب اس پر مشکل سے دو گاڑیاں چل پاتی ہیں لیکن اس کے دونوں اطراف خود غرض لوگوں نے گوبر کے بڑے امبار اور ٹیلے جمع کر رکھے ہیں۔
یہ سڑک شوپیاں اور مغل روڑ کے ذریعے کشمیر کو جموں خطے سے ملاتی ہے اور روزانہ اس پر ہزاروں مسافر آتے جاتے ہیں۔ لیکن گوبر کے سبب یہ سڑک بے حد بد بو ڈار اور بد صورت منظر پیش کرتی ہے۔
گوبر سے ہر بار بدبو پھیلتی رہتی ہے جس سے گاڑیوں میں سفر کرتے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ یہاں کے طلباء کو بھی مجبوراں سڑک پر چلنا پڑتا ہے اور ایسا کرنا ان کے لئے پر خطر ہوتا ہے۔
بچوں کے مطابق وہ مجبوران سڑک پر چلتے ہیں کیوں کہ فوٹ پاتھ پر چلنے کے لئے جگہ ہی نہیں ہے۔
وہ چاہتے ہیں کہ یہ گوبر اس سڑک پر سے ہٹایا جائے تاکہ وہ بہ آسانی اسکول آ جا سکیں۔