ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے اسکولوں کے پرنسپلز کو ہدایت دی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ طلبا کو تب ہی کلس روم میں داخلے کی اجازت دی جائے جب وہ ٹیکہ یافتہ ہوں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ چونکہ اب اسکولوں میں درس و تدریس دوبارہ بحال کرنے کی سرگرمیاں جاری ہیں ایسے میں کووڈ پروٹوکال کو بھی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ بچے کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں کورونا کے ایک سو سینتیس فعال معاملے ہیں۔
شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ضلع میں مثبت معاملوں کی شرح بڑھ کر0.5 فیصد ہوگئی ہے جب کہ ریکووری ریٹ اب بھی 99 فیصد پر برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کی صورتحال پر سخت نظر رکھی ہوئی ہے اور وقتاً فوقتاً اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:سرینگر: نجی اکیڈمیوں کے ذریعے غیر روایتی کھیلوں کو فروغ
ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کہ ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسینیشن مہم میں حصہ لیکر سو فیصد ٹیکہ کاری کے ہدف کو پورا کرنے میں تعاون دیں.