جہاں ایک طرف کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے وہی وادی میں لاک ڈاؤن ہر گزشتہ روز کے ساتھ سخت سے سخت ترین ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز جموں کشمیر میں آٹھ نئے معاملے سامنے آنے سے عوام میں خوف و ہراس بڑھتا جا رہا ہے۔
گزشتہ جمعہ کی طرح آج بھی وادی کے شہر و دیہات میں ہر سو ہو کا عالم دکھائی دے رہا ہے۔ جہاں لاک ڈاؤن کے پیش نظر سڑکوں اور گلی کوچوں میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہی متعدد علاقے ریڈ زون قرار دے کر سربمہر کر دیے گئے ہیں۔ آج وادی کی کسی بھی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جا سکی۔
کوروناوائرس: کشمیر میں سخت ترین لاک ڈاؤن جاری
سرینگر، جموں، پلوامہ، شوپیاں، ادھمپور، بانڈی پورہ اور راجوری میں مثبت معاملوں کی رہائش گاہوں کے گردوپیش علاقوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔