لوک سبھا میں بدھ کے روز دہلی میونسپل کارپوریشن (ترمیمی) بل پر بحث کے دوران حزب اختلاف کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے مرکزی حکومت پر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر کا الزام عائد کیا ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات حد بندی کی مشق مکمل اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد منعقد ہوں گے۔Amit Shah On JK Assembly Elections
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز لوک سبھا میں کہا کہ "ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہا جموں و کشمیر کو صدر راج میں رکھا President Rule in j&k جائے۔انہوں نے کہا مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پہلے پنچایتی انتخابات منعقد ہوئے، اس کے بعد حد بندی کی مشق ہوگئی، جس کے بعد اسمبلی انتخابات ہوں گے، اور پھر جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔"
امت شاہ نے مزید کہا کہ" جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات بغیر کسی تشدد کے منعقد ہوئے ہیں۔ ڈی ڈی سی انتخابات بھی ختم ہو چکے ہیں۔ اور حد بندی مشق تکمیل پر ہے۔ میں ایک بار پھر یہ کہنا چاہوں گا، کہ حد بندی مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد ہونگے۔"
یہ بھی پڑھیں:
ہم آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر میں جون 2018 سے صدر راج نافذ ہے، جب بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ مخلوط حکومت سے اتحاد توڈ دیا تھا۔ اس وقت جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی تھی۔