جموں و کشمیر انتظامیہ اگر چہ مسلسل یہ دعوے کررہی ہے کہ وہ نوجوان نسل کو بری عادتوں سے دور رکھنے اور ان کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے طرح طرح کے اقدامات کررہی ہے تاہم زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔
اس کی ایک تازہ مثال ضلع بڈگام کے چرار شریف میں بنے اس کھیل میدان کی ہے جسے مقامی نوجوانوں نے اگرچہ اپنے ذرائع سے کھیل کود کے قابل بنایا لیکن اسکی دیکھ ریکھ کیلئے انتطامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔
انتظامیہ کی لاپرواہی کے بعد چرار شریف کے مقامی نوجوانوں نے ایک چندہ مہم چلاکر اس میدان کو اپنے بل بوتے پر کھیل کود کے قابل بنایا ہے۔
مقامی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یہ گراؤنڈ کھیلنے کے بالکل قابل نہیں تھا۔ کیونکہ میدان میں کافی گھاس اگی ہوئی تھی اور ٹیرف بھی خستہ حالی کا شکار تھا۔
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں جب نوجوان بری عادتوں کی جانب راغب ہورہے ہیں۔ ایسے میں جموں وکشمیر انتظامیہ کو چاہیے کہ کھیل کود کے ایسے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ نوجوان بری عادتوں سے دور ہوکر کھیل کود کی جانب راغب ہوسکیں.
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گراؤنڈ کو تو اب انہوں نے ٹھیک کیا لیکن گراونڈ کی دیکھ بھال کے لیے ملازم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں.
مزید پڑھیں:پچیس سے زائد افراد کو جمع ہونے کی اجازت نہیں: ڈی سی بڈگام
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس میدان کی طرف توجہ دیں تاکہ یہاں کے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کو بھی آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہوجائے۔