کراٹے ایسوسی ایشن پلوامہ Karate Association Pulwama کی جانب سے آج ترال میں ایک ٹورنامنٹ کا اہتمام Karate Championship in Tral کیا گیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کیا۔
اس موقع پر موجود کھلاڑیوں نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ موصوف نے ننھے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف توجہ دیں کیونکہ یہ جسمانی نشوونما کے لیے یہ ضروری ہے۔
اس موقع پر کراٹے ایسوسی ایشن کے سرپرست راجا افتخار، صدر راجہ شبھاہت اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے کورونا کے حوالے سے بینر ہاتھوں میں اٹھاے تاکہ سماج کے اندر جانکاری فراہم کی جا سکے۔
اس موقع پر راجا افتخار نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ دور میں جبکہ نوجوان نسل منشیات کی طرف مائل ہو رہے ہے تو اس وقت نوجوانوں میںکھیل کود ہی اسے دور رکھنے کا ذریعہ ہے۔
مزید پڑھیں:ادھم پور: دو روزہ کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ ترال کی سرزمین میں کھیل کود کے حوالے سے خاصی زرخیز ہے اور آج کراٹے چمپیئن شپ کا جو افتتاح کیا گیا ۔
انہوں نے کہا اسے ٹورنامنٹ سے علاقے میں کھیل کود کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کو دیکھتے ہوئے رہنما خطوط کی پاسداری یقینی بنائی گئی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔