ETV Bharat / city

Executive Engineer Arrested For Taking Bribe اے سی بی نے ایگزیکٹیو انجینئر کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا - سری نگر کی خبر

اے سی بی نے ایگزیکٹیو انجینئر کو 15ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ وہیں ایگزیکٹیو انجینئر کی گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔Executive Engineer Arrested For Taking Bribe

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 10:30 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبیلو ڈی (آر اینڈ بی ) کو 15 ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ Executive Engineer Arrested For Taking Bribe

اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو میں سائل نے شکایت درج کی کہ ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبیلو ڈی (آر اینڈ بی) سب ڈویژن گریز فاروق احمد ڈار واجب الادا رقم واگزار کرنے کی خاطر کمیشن کی صورت میں 15ہزار روپیہ کی رشوت طلب کررہا ہے۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ اور اس کا والد ٹھیکدار ہے اور مناسب ٹینڈرنگ کے عمل میں حصہ لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کے والد کو گورنمنٹ پرائمری اسکول بگتور گریز کی عمارت تعمیر کرنے کی خاطر ٹھیکہ ملا تھا اور کام مکمل ہونے کے بعد رقومات کی ادائیدگی کی خاطر ایگزیکٹیو انجینئر کے دفتر کے ساتھ رابط قائم کیا تو وہاں پر تعینات ایگزیکٹیو انجینئر نے حتمی ادائیگی کی خاطر 15ہزار روپیہ رشوت کا تقاضہ کیا۔

اے سی بی ترجمان نے بتایا کہ شکایت موصو ل ہوتے ہی اینٹی کرپشن بیورو نے ایگزیکٹیو انجینئر کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 25 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

انہوں نے کہاکہ اے سی بی نے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ایک جال بچھایا جس دوران ایگزیکٹیو انجینئر کو شکایت کنندہ سے 15ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

اے سی بی کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں ایگزیکٹیو انجینئر سے رشوت کی رقم ضبط کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔ اُن کے مطابق ایگزیکٹیو انجینئر کی گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: PDD Employee Arrested For Taking Bribe: اننت ناگ میں محکمہ بجلی کا ملازم رشوت لیتے گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.