جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں آج ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیاReview Meeting in Rahmo Area، جس میں علاقے کے سرپنچ نظیر احمد نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کا مقصد علاقے میں تعمیر و ترقی کے کاموں کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے اور گاؤں میں ترقیاتی کاموں کے لیے علاقے کے لوگوں کی رائے بھی لی جاتی ہے۔
رہمو علاقے میں منعقد اس جائزہ میٹنگ کو محکموں کے افسران کی موجودگی نہ ہونے کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے بھی میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا تھا تاہم علاقے کے لوگوں کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا تھا۔
وہیں اگر اب لوگوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے تو اب افسران ان میٹنگ میں شریک نہیں ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس میٹنگ کا مقصد فوت بھی ہوتا جا رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہونے کی بجائے ان کے مشکلات جوں کی توں پڑی رہتی ہے۔
کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کی میٹنگ دیگر پنچایتوں میں بھی ہونی چاہئے تاکہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ کیا جائے۔ ساتھ ہی ان کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے جس سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے علاقے کے لوگوں کی کافی تعداد جمع ہوئی تھی لیکن افسران کی عدم وجودگی کی وجہ سے لوگوں کو مایوس ہونا پڑا۔