ویمکتی جاتی جاگرن سمیتی کی جانب سے منعقد پریس کانفرنس میں بتایاگیا کہ جاتی مکتی دیوس کے موقع پر 31 اگست کو سمیتی کی جانب سے حقوق سے متعلق شعور بیداری کےلیے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے سمیتی کے صدر پردیپ ورما نے کہا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی کچھ برادریوں نے انگریزوں کے خلاف اجتماعی مسلح جدوجہد کی، جس میں 100 سے زائد برادریاں شامل تھیں جیسے گرجر، پاسی، بنجارہ، لودھ اور سانسی وغیرہ شامل ہیں۔ ان برادریوں کی ترقی کے لیے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے 1949، 1965، 2008 اور 2018 میں کمیشنوں اور کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا لیکن آزادی کے 75 سال بعد بھی انہیں قومی دھارے میں نہیں لایا گیا۔
مزید پڑھیں:
سہارنپور: پولیس نے چار لٹیروں کو گرفتار کیا
ان کمیٹیوں اور کمیشنوں نے کچھ ذاتوں کو خصوصی مراعات، ریزرویشن کی سہولیات اور احترام دیا۔ آزادی کے 75 سال یہ محب وطن برادریاں انصاف کے منتظر ہیں۔