چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڑھی نے بتایا کہ رپورٹ میں دس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں پانچ شہریوں کا تعلق مغربی بنگال سے ہے جبکہ دو کا سہارنپور اور تین دیگر ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ سہارنپور میں ماسک سے منھ ڈھکنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ لوگوں کو لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ضلع میں ہاٹ اسپاٹ مقامات کی نشاندہی کر کے ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جارہی ہے۔