اس موقع پر دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ' پولیس چوکی کھلنے سے خواتین کے مسائل جلد حل ہوں گے، اور جرائم پر بھی کنٹرول ہو سکے گا۔ سی او رجنیش اپادھیائے نے کہا کہ' ضلع میں صرف ایک خواتین تھانہ ہونے سے علاقے کی خواتین کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، حکومت نے ان کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے خواتین رپورٹنگ پولیس چوکی کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔
مزید پڑھیں: مظفر نگر: عالمی یوم خواتین کے موقع پر آنگن واڑی ملازمین کا انوکھا احتجاج
جس سے خواتین کے مسائل کا جلد سے جلد حل کیا جا سکے۔ پولیس چوکی انچارج شیوانی چودھری نے کہاکہ' چوکی کھلنے سے خواتین کو دور تھانے پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور خواتین کے مسائل کو اب یہیں سنا جائے گا، ان کی کاؤنسلنگ کی جائے گی اور جلد سے جلد ان کی پریشانیوں کا حل کیا جائے گا۔