ETV Bharat / city

جامتاڑہ: سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد ہلاک - ایک ہی کنبہ کے چار افراد ہلاک

جھارکھنڈ کے دھنباد سے چھٹھ منانے بہار کے کٹیہار ضلع کے رونیا گاﺅں جارہے ایک کنبہ کے چار افراد سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

four members killed in a road accident
جامتاڑہ: سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد ہلاک
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 10:30 PM IST

جھارکھنڈ میں جامتاڑہ ضلع کے نگر تھانہ علاقہ میں اتوار کو سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ کار پر سوار چھ افراد جھارکھنڈ کے دھنباد سے چھٹھ منانے بہار کے کٹیہار ضلع کے رونیا گاﺅں جارہے تھے، اسی دوران صاحب گنج-گوند پور شاہراہ پر بودھ باندھ گاﺅں کے نزدیک سمت مخالف سے آرہی پک اپ وین نے کار میں ٹکر مار دی۔

اس حادثے میں کار پر سوار وشوناتھ مشرا، ان کی اہلیہ نیتا مشرا اور بیٹے سومت مشرا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سمت مشرا کی اہلیہ راگنی مشرا کو نازک حالت میں جامتاڑہ صدر اسپتال لے جایا گیا، ابتدائی علاج کے بعد انہیں دھنباد منتقل کردیا گیا ہے، دھنباد جانے کے دوران راگنی مشرا کی بھی موت ہوگئی،

وشوناتھ مشراسبکدوش فوجی تھے، فی الحال دھنباد ڈی آر ایم آفس میں کام کر رہے تھے، وہیں ان کے بیٹے دھنباد میں کسی فائننس کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے، پورا کنبہ چھٹھ منانے اپنے آبائی گاﺅں کٹیہار کے رونیا جارہے تھے، واقعے کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.