ETV Bharat / city

سید علی شاہ گیلانی کی وفات: سرینگر جموں شاہراہ اور ریل خدمات معطل

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 4:31 PM IST

Updated : Sep 2, 2021, 9:32 PM IST

برزگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کے سبب بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی معطل کردی گئی ہے۔جبکہ سرینگر جموں شاہراہ پر محدود ٹریفک کی اجازت دی گئی ہے۔

سید علی شاہ گیلانی کی وفات پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات

سرکاری ذرائع کے مطابق سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد وادی کشمیر میں جمعرات کو بندشوں کے نفاذ کے پیش نظر بانہال سے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی معطل رہی۔ محکمہ ریلوے کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'سیکورٹی وجوہات اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے پیش نظر جمعرات کو بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی تمام ٹرینیوں کو بند رکھا گیا ہے اور ریل خدمات دن بھر مکمل ٹھپ رہے گی۔

شاہ گیلانی کی وفات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جونہی انتظامیہ کی جانب سے ہری جھنڈی ملی گی تو ریل خدمات کو دوبارہ سے بحال کیا جائے گا۔

وہیں سرینگر جموں شاہراہ پر بھی محدود ٹریفک جاری ہے، اطلاعات کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ بھی بند ہے جبکہ بیرون ریاستوں سے آنے والے سیاحوں اور ضروری خدمات والی گاڑیوں کے علاوہ کسی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ تاہم وادی کا فضائی رابطہ بنا کسی خلل کے جاری ہے ۔ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر معمول کے مطابق دن بھر پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں۔

مزید پڑھیں: سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک

آپ کو بتادیں کہ کشمیر کے سب سے بڑے علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے بعد سے ہی سرینگر سمیت دیگر اضلاع میں پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ میڈیا کو بھی حیدر پورہ جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔

Last Updated : Sep 2, 2021, 9:32 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.