ETV Bharat / city

رامبن: جواہر نوودیا ودیالے کا سلیکشن ٹیسٹ 11 اگست کو ہوگا - جے این یو کے پرنسپل وکرم کمار چودھری

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں قائم جواہر نوودیا ودیالے بٹوٹ میں چھٹی جماعت میں داخلے کےلیے سلیکشن ٹیسٹ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

رامبن: جواہر نوودیا ودیالے کا سلیکشن ٹیسٹ 11 اگست کو ہوگا

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 10:14 PM IST

رامبن کے جواہر نوودیا ودیالے میں داخلہ کےلیے منعقد ہونے والے ٹیسٹ کے انتظامات سے متعلق جے این یو کے پرنسپل وکرم کمار چودھری نے بتایا کہ مذکورہ انٹرینس ٹیسٹ 11 اگست 2021 کو منعقد ہوگا جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

رامبن: جواہر نوودیا ودیالے کا سلیکشن ٹیسٹ 11 اگست کو ہوگا

انہوں نے کہا کہ ضلع کے 6 تعلیمی زونز کےلیے 4 مراکز پر سلیکشن ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا جس کےلیے ضلع بھر سے ایک ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواست دی ہے جبکہ ٹیسٹ کے ذریعہ 40 بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہ ٹیسٹ گذشتہ اپریل میں منعقد ہونا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: محکمۂ لیبر کی جانب سے مزدوروں میں بھاری رقومات کی تقسیم

وکرم کمار چودھری نے کہاکہ جے این وی سکول میں تین کلاسیں ہیں جن کو ورچول طریقہ کار کے ذریعہ پڑھایا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں کہاکہ سکول میں تدریسی عملے کی کمی کو کنٹراکٹ لکچرار کے ذریعہ پر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.