احتجاجی افراد کا کہنا ہے کہ پچھلے دو برسوں سے قومی شاہراہ کو کشادہ کرنے کا کام چل رہا ہے۔ افکان تعمیراتی کمپنی رامبن کے بے روزگاروں کو نظر انداز کرکے بیرون ریاست کے لوگوں کو روزگار فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریری طور پر بھی کمپنی کے پروجیکٹ مینجر کو مقامی نوجوانوں کو روزگار دینے کی بات کہی گئی تھی۔اور انہوں نے دفتر بلایا تھا لیکن وہ خود غائب ہے۔
احتجاجی افراد کا کہنا ہے کہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ انہیں دلاسے کے سوا اور کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔