رامبن: جموں سرینگر قومی شاہراہ رامبن کے کیفٹریا موڑ پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل بند طور پر بند ہوگئی ہے اور سینکڑوں مسافربردار گاڑیاں اپنی جگہ پر رکی ہوئی ہیں۔ Jammu Srinagar National Highway Closed
ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن کے کیفٹریا موڑ میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر آج قریب چار بجے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سری نگر، جموں اور رامبن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ساتھ رابطہ کرنے سے قبل اس شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں در ماندہ ہو کر رہ گئی ہے۔ Jammu Srinagar National Highway Blocked In Ramban
یہ بھی پڑھیں : Jammu Srinagar National Highway Closed: جموں سرینگر ہائی وے پر آمد و رفت متاثر