جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے اکھڑل میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں عام آدمی پارٹی کے ویاپار منڈل کے صدر سیوا سنگھ بالی بھی موجود رہے۔ اس میٹنگ میں ضلع کے بہت سارے لوگوں نے عام آدمی پارٹی کا دامن تھاما۔ جن میں ڈاکٹر فردوس بالی، کرنیل سنگھ، غلام محمد وغیرہ شامل ہوئے۔
وہیں سیوا سنگھ نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی عام لوگوں کی پارٹی ہے اس پارٹی میں رہ کر ہم غریبوں کے مسئلے کو اجاگر کریں گے اور ہمیشہ ان کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی نے بے روزگاری میں اضافہ کیا: کانگریس
سیوا سنگھ بالی نے مزید کہا کہ 'لوگوں کو عام آدمی پارٹی میں شامل ہوکر پارٹی کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ علاقے کی ترقی کی جاسکے۔'