ETV Bharat / city

ہماری تہذیب ہے ہم بڑے بھائی کے خلاف نہیں لڑتے: اسدالدین اویسی - جوکی ہاٹ بلاک

اسدالیدن اویسی نے جوکی ہاٹ کے امیدوار شاہنواز عالم کے بڑے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ ابھی اپنے چھوٹے بھائی کی حمایت کریں میں آپ کے لیے پارلیمانی انتخابات میں ووٹ مانگنے آؤں گا'۔

Owaisi in Ararya
اسدالدین اویسی
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 8:28 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی آج ارریہ کے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ کے اودا ہاٹ واقع ہائی اسکول گراؤنڈ میں ایک انتخابی اجلاس عام سے خطاب کرنے پہنچے۔ جوکی ہاٹ سے مجلس امیدوار شاہنواز عالم کی حمایت میں پہنچی لوگوں کی بھیڑ دیکھ کچھ وقت تک افراتفری کا ماحول بنا رہا۔ اجلاس کی صدارت جوکی ہاٹ بلاک کے صدر مولانا عبداللہ سالم چترویدی نے کی۔

اسدالدین اویسی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار و موجودہ رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے کہا کہ میں آر جے ڈی کا سچا سپاہی تھا مگر کن حالات میں میرا ٹکٹ کاٹ دیا گیا اس سے آپ بخوبی واقف ہیں۔ ہمارے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے وہ آپ کے نظروں کے سامنے ہے۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ کے لئے مجھ سے جہاں تک ممکن ہوا میں نے ترقیاتی کام کئے۔ عوام کے دکھ سکھ میں دن رات کھڑا رہا۔ چاہے لاک ڈاؤن ہو یا پھر سیلاب، میں نے آپ کی خدمت کی ہے۔ اب میں آپ سے مزدوری چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: فٹنس میں وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑنے والا کھلاڑی

مجلس کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے عوامی ازدہام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیمانچل مرحوم تسلیم الدین صاحب کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاہنواز عالم نے لوگوں کی حمایت حاصل کی ہے۔ یہاں ان کے خلاف ان کے بڑے بھائی سرفراز عالم میدان میں ہیں۔ میں ان سے درخواست کرنا چاہتا ہوں آپ بڑے ہونے کا فرض نبھائیں۔ بڑوں کی جگہ اونچی جگہ ہے۔ آپ اپنے چھوٹے بھائی کی حمایت کا اعلان کریں۔ رکن پارلیمان میں ہم آپ کے لیے یہاں لوگوں سے ووٹ مانگنے کے لئے آئیں گے۔ آپ کی جگہ پارلیمنٹ میں ہے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہاں ہمارا مقابلہ سیدھے نریندر مودی سے ہے اور کسی سے نہیں۔ آخر میں عوام سے اجازت لے کر اسدالدین اویسی نے شاہنواز عالم کے گلے میں پیشگی جیت کا مالا پہنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.