ETV Bharat / city

Arabic Madaris Ramadan 2022: رمضان المبارک میں غرباء کے ساتھ مدارس کا بھی خیال رکھیں، مولانا غلام رسول بلیاوی

ادارہ شرعیہ پٹنہ کے ناظم اعلیٰ و رکن قانون ساز کونسل مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں اپنے بندوں پر خصوصی مہربان ہوتا ہے، اس بار مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، مگر افطار کے وقت غریبوں کے دسترخوان پر بھی وہی نعمتیں میسر ہوتی ہیں جو امیروں کے دسترخوان پر ہوتی ہیں، اسے محض اللہ کا کرم ہی سمجھا جائے گا، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اس پاک مہینے کا اہتمام اور احترام صدق دل سے کریں۔ Take Care of Madrassa Students During the Month of Ramadan

مولانا غلام رسول بلیاوی
مولانا غلام رسول بلیاوی
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 12:56 PM IST

رمضان المبارک کا مہینہ امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت ہے، اللہ تبارک و تعالیٰ دیگر مہینوں کے مقابلے ماہِ صیام میں اپنے بندوں سے زیادہ قریب ہوتا ہے، اس ماہ مقدس کی عظمت ہے کہ اس میں جو جتنی نیکی کرے گا اس کا ثواب دوگنا ملے گا، نفل کا ثواب فرض کے برابر اور ایک فرض کا ثواب ستر فرائض کے برابر ہے، اسی طرح جو شخص اس مبارک ماہ میں غریبوں، مجبوروں، بے سہاروں اور یتیموں کی دل کھول کر امداد کرے تو اللہ اس کے مال میں برکت عطا کرتا ہے۔ Take Care of Madrassa Students During the Month of Ramadan

مولانا غلام رسول بلیاوی
  • مذکورہ باتیں ادارہ شرعیہ پٹنہ کے ناظم اعلیٰ و رکن قانون ساز کونسل مولانا غلام رسول بلیاوی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں اپنے بندوں پر خصوصی مہربان ہوتا ہے، اس بار مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، مگر افطار کے وقت غریبوں کے دسترخوان پر بھی وہی نعمتیں میسر ہوتی ہیں جو امیروں کے دسترخوان پر ہوتی ہیں، اسے محض اللہ کا کرم ہی سمجھا جائے گا، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اس پاک مہینے کا اہتمام اور احترام صدق دل سے کریں، خوب عبادات اور ذکر و اذکار میں مصروف رہیں، اللہ نے جو وقت دیا ہے اسے غنیمت جانیں۔

    مزید پڑھیں:Ramazan 2022: رمضان المبارک پہلا عشرہ سراپا رحمت ہے، مولانا عالم قاسمی

مولانا غلام رسول بلیاوی نے مزید کہا کہ صاحبِ استطاعت لوگوں پر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مہینے میں جہاں وہ غرباء، مساکین، بیوگان، ضرورت مند لوگوں کا خیال رکھتے ہیں وہیں مدارس اسلامیہ اور وہاں دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کا بھی خاص خیال رکھیں، طلباء کی ایک بڑی تعداد مدارس اسلامیہ میں قیام پذیر ہے، جہاں مدارس اسلامیہ ان کے رہنے، کھانے پینے کا انتظام مفت کرتی ہے اور یہ سب عوامی تعاون سے ہی ہوتا ہے. اس لئے مدارس کے محصل اور سفراء آپ کے دروازے پر جائیں تو انہیں خالی ہاتھ واپس نہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.