لیکن ایسی صورتحال میں جب انہیں دو وقت کی روٹی نصیب ہوجائے تو یہ ان کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے، ویسے تو ملک بھر سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدورں کی نقل مکانی کی مختلف تصویریں سامنے آ رہی ہیں، لاک ڈاون کے بعد انہیں نہ صرف دشواریوں نے گھیر لیا ہے بلکہ انہیں بھوکے رہنے اور سینکڑوں میل پیدل سفر کرنے پر بھی مجبور کر دیا۔
اس دوران انہیں کہیں پولیس کے ڈنڈوں کا سامنا رہا تو کہیں پولیس کی غیر انسانی اور غیر اخلاقی کارروائی سے دوچار ہونا پڑا۔
لیکن ایک تصویر ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے سامنے آئی ہے جہاں پولیس اہلکار اپنے ہاتھوں میں کھانا پانی لیے ان مزدوروں کی بھوک پیاس مٹا رہے ہیں، پٹنہ ریلوے سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے بھوکے پیاسے غریبوں اور مزدوروں میں کھانا تقسیم کیا۔
سینیئر کمانڈنٹ ایس کے ایس راتھوڑ نے بتایا کہ آئی آر سی ٹی سی کی کیچن میں پولیس اہلکار خود اس کھانے کو بنا کر غریبوں میں تقسیم کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کھانا تقسیم کرنے دوارن وہ سو شل ڈسٹینسنگ کا بھی خیال رکھ رہے ہیں تاکہ کوروانا جیسی مہلک وبا کے پھیلاو کو محدود رکھا جا سکے۔
بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اتوار کو کورونا کے چار نئے مثبت کیس سامنے آٗے ہیں، ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔