ETV Bharat / city

ارریہ: لوٹ کے معاملے میں دو ملزم گرفتار

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 11:14 AM IST

دھان لے جارہے ایک ٹرک کو جرائم پیشہ افراد لے کر فرار ہوگئے۔ اسی معاملے میں پولیس نے ٹرک کو برآمدگی کے ساتھ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس نے ٹرک کی برآمدگی کے پیش نظر چھاپہ ماری کے بعد پولیس کو کامیابی ملی ہے

بہار کے ضلع ارریہ میں 24 گھنٹے قبل مہل گاؤں تھانہ حلقہ کے مٹیاری پٹرول پمپ کے قریب دھان لے جا رہے ایک ٹرک کو جرائم پیشہ افراد نے اپنے قبضے میں لے لیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے ارریہ میں دو ملزم کو گرفتار کیا

ٹرک کی برآمدگی کے پیش نظر پولیس مسلسل چھاپہ ماری کررہی تھی جس میں سے دو ملزم کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم باقی ابھی بھی فرار ہیں۔

آج نگر تھانہ میں ایس ڈی پی او پشکر کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ نگر تھانہ کے ایس ایچ او سنیل کمار کی قیادت میں 24 گھنٹے کے اندر ہمیں دو کامیابی ملی ہے جس کے لیے یہ تمام لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ایس ڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مہل گاؤں تھانہ حلقہ کے پٹرول پمپ کے پاس سے ٹرک کی لوٹ ہوئی تھی جسے لیکر ٹرک ڈرائیور نظام الدین نے مہل گاؤں تھانہ میں سات نامعلوم افراد پر کیس درج کرایا تھا۔

نظام الدین نے بتایا کہ سات نامعلوم جرائم پیشہ اس کا ٹرک لیکر فرار ہوگئے، اس کے بعد مسلسل چھاپہ ماری میں ضلع پورنیہ کے قصبہ تھانہ حلقہ کے ملہیڑا گاؤں سے ٹرک کو برآمد کیا گیا۔

ٹرک میں دھان کی بوڑی کے ساتھ 4078 لیٹر انگریزی شراب بھی برآمد ہوئی ہے، اس معاملے میں ٹرک ڈرائیور سمیت کھریا بستی وارڈ نمبر 10 باشندہ چھوٹو یادو کے لڑکے پپو یادو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پوچھ تاچھ کے بعد اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کا بھی نام بتایا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

ایس ڈی پی او پشکر کمار نے بتایا کہ اسی طرح بیرگاچھی تھانہ حلقہ میں چند ماہ قبل بوچی گاؤں کے رہنے والے اویس راہی کا قتل ہوا تھا۔ تاہم اس معاملے میں ملزم معراج انور فرار چل رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسے بھی مہل گاؤں تھانہ صدر کے ذریعہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.