راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے کہاکہ موجودہ حکومت ان مزدوروں سے کرایہ وصولنے کی بات کر رہی ہے جن کے پاس نہ کھانا ہے، نہ ٹھکانہ وہ ریلوے کا کرایہ کیسے ادا کریں گے۔
حزب اختلاف رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ مزدوروں کو لانے کے لیے پارٹی اپنی طرف سے 50 ٹرین کا کرایہ ادا کرنے کو تیار ہے۔
تیجسوی نے کہا کہ ہم ان بہاری مزدور بھائیوں کی جانب سے حکومت کو 50 ٹرینوں کا کرایہ ادا کریں گے۔ حکومت 5 دن میں ٹرین کا انتظام کرے۔
حزب اختلاف رہنما تیجسوی یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹرینوں کا انتظام کرے پارٹی فورا کرایہ ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کرے گی۔
تیجسوی نے مزید کہا کہ حکومت نشہ مکتی کے نام پر 24 ہزار کروڑ اور جل جیون ہریالی کے نام پر 24 ہزار کروڑ اور اشتہار کے نام پر 500 کروڑ خرچ کرسکتی ہے۔ لیکن حکومت کے پاس غریبوں کی جان بچانے کے لئے 500 روپے کرایہ نہیں ہے۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت نامہ کے مطابق ریاستی حکومت کو ٹرینوں کے انتظامات کرنے ہیں۔ لہذا ہم ریاستی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مزدوروں سے کرایہ نہ لیں، کیونکہ راشٹریہ جنتا دل پہلی 50 ٹرینوں کا کرایہ ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ آر جے ڈی کرایے کی ساری رقم چیک کے ذریعے جب کہیں تب سونپ دی جائے گی۔