وہیں آج کرونا متاثرہ خاتون کی موت ہوگئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک شدہ خاتون پٹنہ کےعالم گنج تھانہ حلقہ کی رہنے والی تھی، اس کا این ایم سی ایچ میں علاج چل رہا تھا۔
واضح رہے کہ ریاست میں کرونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 879 ہو گئی ہے، محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سنجئے کمار نے اس کی تصدیق کی ہے۔
وہیں کہا جا رہا ہے کہ تارکین وطن مزدوروں اور دیگر لوگوں کی واپسی کے بعد سے ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ 130 کیسز سامنے آئے تھے، جس میں دوسری ریاست سے سفر کر کے یہاں آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے سیکریٹری کمار نے بتایا کہ مہاراشٹر، گجرات، دہلی، مغربی بنگال اور اتر پردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں سے کافئی تعداد میں لوگ یہاں آئے ہیں، دوسری ریاستوں سے آئے ان سبھی کی کے لیے ایس او پی تیار کیا گیا ہے، اور ان کی جانچ کی جا رہی ہے جانچ میں کرونا مثبت پائے جانے والوں کا کووڈ کیئر سنٹر میں علاج ہو رہا ہے
بہار میں اب تک 383 کرونا مثبت مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، یہاں اب تک سات افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔