ETV Bharat / city

راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری - پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر سنجے کمار اگروال

بہار سے راجیہ سبھا کی ایک خالی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے ۔

Notification issued for Rajya Sabha by-election
راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 5:29 PM IST

راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے جمعرات کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے ۔ نامزدگی صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوگی ۔ امیدوار تین نومبر تک پرچہ داخل کر سکیںگے ۔ چار دسمبر کو نامزد پرچوںکی جانچ ہوگی ۔ وہیں پانچ دسمبر تک نام واپس لئے جاسکیںگے ۔ اس کے بعد ضروری ہونے پر 14 دسمبر کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ووٹنگ ہوگی اور پھر انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے اس ضمنی انتخاب کیلئے پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر سنجے کمار اگروال کو الیکشن آفسر اور بہار اسمبلی پٹنہ کے بھودیو رائے کو اسسٹنٹ الیکشن افسر نامزد کیا ہے ۔ امیدوار پٹنہ ڈویژن آفس میں پرچہ نامزدگی داخل کر سکیںگے ۔

غور طلب ہے لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ) کے لیڈر اور مرکزی وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کے انتقال سے خالی ہوئی سیٹ کیلئے ضمنی انتخاب ہورہاہے ۔ بہار کے ایوان بالا کے رکن کے طور پر مسٹر پاسوان کی مدت کار 2024 تک تھی ، لیکن ان کا انتقال گذشتہ 08 اکتوبر کو ہوگیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.