ETV Bharat / city

قدرتی مناظر سے لبریز کَرکٹ گڑھ آبشار - Natural landscape is surrounded by waterfalls

ریاست بہار کا ضلع کیمور بھلے ہی ترقی میں دیگر ضلعوں سے پچھڑا ہو مگر ضلع میں خوبصورت وادیاں، پہاڑ، جنگل، جھرنے اور ڈیم جیسے دلکش قدرتی مناظر اپنے آپ میں ایک عمدہ مثال ہیں۔

قدرتی مناظر سے لبریز کَرکٹ گڑھ آبشار
author img

By

Published : Oct 26, 2019, 2:18 PM IST

ضلع میں کم و بیش ایک درجن ایسے مقامات ہیں جو سیاحو ں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ خاص کر بارش کے موسم میں ایسے مراکز پر سیاحوں کی بھیڑ امڈ پڑتی ہے۔ ضلع کے جنگلی اور پہاڑی علاقوں میں ببر، چیتا، باگھ، اور بھالو جیسے خطرناک جانور بھی کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ چھوٹے بڑے چرند پرند بھی کافی موجود ہیں۔

قدرتی مناظر سے لبریز کَرکٹ گڑھ آبشار

جنگلی جانوروں کے علاوہ کیمور کی خوبصورت وادیوں سے نکلنے والی ندیوں میں مگر مچھ اور گھڑیال بھی کافی تعداد میں ہیں۔ ایسا ہی دلکش وادیوں سے نکلا ہوا ایک کرکٹ گڑھ آبشار ہے۔

کیمور پہاڑی 483 کلومیٹر ایریا میں پھیلی ہوئی ہے۔ کیمور کی پہاڑی مدھیہ پردیش کے جبل پور تک پھیلی ہوئی ہے۔ اسی پہاڑی کے بیچ چین پور بلاک میں پڑنے والا کرکٹ گڑھ آبشار ہے جسے سارے آبشار وں کا مرکز کہاجا تا ہے۔

کرکٹ گڑھ آبشار خوبصورت وادیوں کے درمیان میں واقع ہے۔ اس آبشار کا نظارہ کرنے کے لیے عوام جب پتھریلے راستوں سے چڑھ کر بلندی پر پہنچتی ہے تو گرتے ہوئے آبشار کو دیکھ کر عوام انگست بدنداں رہ جاتی ہے۔

وزیر اعلی نتیش کمار کیمور کے اس آبشار کو ایکو ٹورزم کی شکل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ وزیر اعلی کے علاوہ ناٸب وزیر اعلی سشیل کمار مودی ابھی دو دن قبل اس آبشار کی سیر کرنے پہونچے تھے۔

Intro:

قدرتی منظر سے لبریز کرکٹ گڑھ
کیمور۔۔ریاست بہار کا کیمور ضلع بھلے ہی ترقی میں دیگر ضلعوں سے پچھڑا ہو مگر ضلع میں خوبصورت وادیاں ۔پہاڑ جنگل۔جھرنے اور ڈیم جیسے دلکش قدرتی ایشیإ میں ایک مثال ہے۔ ضلع میں کم و بیش ایک درجن ایسے مقامات ہیں جو سیاحو ں کا مرکز بنا ہوا ہے۔خاص کر بارش کے موسم میں ایسے مراکز پر سیاحوں کی بھیڑ امڑ پڑتی ہے۔ضلع کے جنگلی اور پہاڑی علاقوں میں خطرناک جانور بھی کثیر مقدار میں ہے۔ ببر ۔چیتا۔باگھ۔جنگلی خنجیر۔بھالو جیسے خطرناک جانور بھی پاۓ جاتے ہیں اسکے علاوہ چھوٹے بڑے چرند پرندر بھی کافی مقدار میں ہے۔۔جنگلی جانووں کے علاوہ کیمور کی خوبصورت وادیوں سے نکلنے والی ندیوں میں مگر مچھ اور گھڑیال بھی کافی تعداد میں ہے۔ ایسے ہی دلکش وادیوں کے بیچ نکلی کرکٹ گڑھ ندی ایک ہے۔ کیمور پہاڑی 483 کیلومیٹر ایریا میں پھیلی ہوٸ ہے۔ کیمور کی پہاڑی مدھہ پردیش کے جبل پور تک پھیلی ہوٸ ہے۔ اسی پہاڑی کے بیچ چین پور بلاک میں پڑنے والی کرکٹ گڑھ ایک ہے جسے سارے جل پرپاتوں کا ایک گھر کہاجا تا ہے۔ کرکٹ گڑھ پانی کا جھرنا کے چاری طرف خوبصورت وادیوں کے بیچ موجود ہے۔وادیوں کے بیچ موجود اس جھرنے کا۔لطف جب اٹھانے کے لۓ لوگ پتھریلی پہاڑیوں کے راستے ہو کر پہونچ کر جب اس کادیدار کرتے ہیں تو لوگ تعریف کرتے رہ جاتے ہیں۔ کرکٹ گڑھ کے اس جھرنے میں کافی تعداد میں مگر مچھ پاۓ جاتے ہیں ۔وزیر آعلی نتیش کمار بھی اس جھرنا و کیمور کو ایکو ٹورزم ک شکل میں ترقی کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ وزیر آعلی کے علاوہ ناٸب وزیر آعلی سشیل کمار مودی ابھی دو دن قبل اس جھرنا کی سیر کرنے پہونچے تھے۔ کرکٹ گڑھ کے خوبصورت مناظر کو دیکھ جلد ہی ایکو ٹورزم بنانے کا اعلان کیا۔Body:کیموری پہاڑی کی گود میں موجود کرکٹ گڑھConclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.