پٹنہ: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری واقعہ کے خلاف بہار میں ماؤنواز تنظیم سی پی آئی ماؤوادی نے آج یعنی کو اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ اور جنوبی چھتیس گڑھ میں بند کا اعلان کیا ہے۔
ماؤنوازوں کے بند کے اعلان کے پیش نظر بہار میں نکسل متاثرہ ضلعوں (اورنگ آباد، گیا، جموئی، کیمور، نوادہ، لکھی سرائے، بانکا، روہتاس اور مغربی چمپارن) میں پولیس کی تعینات بڑے پیمانے پر کی ہے۔ ماؤنوازوں نے یہ اعلان 16 اکتوبر کی رات بارہ بجے کیا ہے۔ بند کے دوران ضروری اشیاء کے سامانوں کی آمد ورفت کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔
ریلوے پولیس نے بھی بند کو دیکھتے ہوئے نکسل متاثرہ علاقوں کے ریلوے ٹریک پر نگرانی بڑھادی ہے۔ گیا میں بند کو لے کر پوسٹر چسپاں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Sir Syed Day: سرسید معمار اور مصلحِ قوم تھے
ربیع الاول مہینہ میں نبی کریمﷺ کی سیرت اور تعلیمات عام کریں: انیس الرحمن قاسمی
معلوم ہوکہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار کے بیٹے آشیش مشرا عرف مونو کے علاوہ لوکیش اور آشیش پانڈے کو کسانوں کے اوپر گاڑی چلاکر قتل کردینے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔