ETV Bharat / city

بہار اور اترپردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 108 افراد ہلاک - موتیہاری کے گاؤں بیلوتیہ

بہار میں کورونا بحران کے دوران موسلادھار بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 83 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ وہیں پڑوسی ریاست اترپردیش میں بھی 25 افراد آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ اس طرح سے دونوں ریاستوں میں اموات کی تعداد 108 تک جا پہنچی ہے اور اس میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

many people died due to thunderbolt in bihar
بہار: ریاست بھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 5:19 PM IST

Updated : Jun 25, 2020, 10:40 PM IST

بہار میں تیزی سے موسم بدلا ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ اس دوران ریاست کے بہت سے اضلاع میں ژالہ باری کا قہر دیکھنے کو ملا ہے۔ ابھی تک بہار میں بجلی گرنے سے 108 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 13 اموات گوپال گنج میں ہوئی ہیں۔

آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد ہلاک
آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد ہلاک

ریاست میں آسمانی بجلی کا قہر

  • گوپال گنج میں بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 13 اموات ہوئی ہیں۔
  • سیوان میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • کشن گنج کے تھانہ کوچادھامن تھانہ کے بلیا گاؤں میں بدھ کی صبح آسمانی بجلی گرنے سے کھیت میں کام کرنے والے دو بھائیوں میں سے ایک کی موت ہوگئی جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
  • موتیہاری کے گاؤں بیلوتیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
  • بتیا کے علاقے نرکٹیاگنج کے شکارپور تھانہ علاقہ کی دو مختلف پنچایتوں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔
  • روہتاس کے کرگہر نمڈیہرا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد آسمانی بجلی سے جھلس گئے۔ جھلسے ہوئے لوگوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔
  • ارریہ کے نرپت گنج بلاک میں پھولکاہا تھانے کے تحت نواب گنج پنچایت کے کھوپڑیا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک 30 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔
  • کھگڑیہ کے چوتھم تھانہ میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے پانچ بچے جھلس گئے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ وہیں میدنی نگر میں ایک خاتون کی ہلاکت کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں جبکہ کیتھی میں 13 اور چوتھم میں دو بکرے ہلاک ہوگئے ہیں۔
  • بانکا کے علاقہ رجون اور سوئیہ تھانہ علاقہ میں دو مختلف مقامات پر ژالہ باری کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے۔
  • مدھوبنی کے تھانہ گھوگرڈیہہ علاقہ کے بیلہہ گاؤں میں کھیت میں کام کر رہے شوہر اور بیوی کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔ جبکہ برولی گاؤں میں ایک دیگر شخص کی موت ژالہ باری سے ہوئی۔
  • بھاگلپور کے نوگچھیا اور ناتھ نگر میں دو افراد آسمانی بجلی کا شکار ہو گئے اور ان کی موت ہو گئی۔
  • کشن گنج میں بھی آسمانی بجلی سے ایک کی موت ہوئی ہے۔

Last Updated : Jun 25, 2020, 10:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.