ETV Bharat / city

بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو افراد ہلاک، دو زخمی - patna

بہار کے دو مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

lightning
بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو افراد ہلاک، دو زخمی
author img

By

Published : May 1, 2020, 8:00 PM IST

بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے کنڈوا چین پور تھانہ علاقے کے چاند موہن گاؤں میں جمعہ کو آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ چاند موہن گاؤں میں بسنت چوک کے نزدیک تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ متوفی کی شناخت 55سالہ پرویز عالم کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈھاکہ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

وہیں نوادہ ضلع کے روپو پولیس آؤٹ پوسٹ کے اینی ڈیہہ گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک دیہی باشندے کی موت ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ اینی ڈیہہ گاؤں کے باشندہ 56سالہ سوریش یادو مویشی چرا رہا تھا تبھی آسمانی بجلی گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.