ETV Bharat / city

گیا: یاس طوفان کا اثر، چوبیس گھنٹے سے ہورہی ہے بارش

گیا میں 'یاس' طوفان کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے، بدھ کی رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بعض اوقات تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش رک بھی جاتی ہے۔ ہندی کلینڈر کے مطابق جیٹھ کا موسم ساون کی طرح لگ رہا ہے۔

author img

By

Published : May 27, 2021, 10:30 PM IST

گیا: یاس طوفان کا اثر، چوبیس گھنٹے سے ہورہی ہے بارش
گیا: یاس طوفان کا اثر، چوبیس گھنٹے سے ہورہی ہے بارش

گیا محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی صبح سے شام تک 47.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بدھ کے روز 42.2 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ پچھلے دو دنوں میں تقریبا 90 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بھی ضلع میں بارش کا امکان ہے۔ آئندہ چار روز تک موسم خراب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے نمائندہ سنجے کمار نے بتایا کہ 'طوفان کے اثرات کی وجہ سے آسمان ابر آلود ہے اور آئندہ تین چار دنوں تک بارش ہوتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' یاس طوفان اڑیسہ عبور کرنے کے بعد کمزور ہوگیا ہے۔ اب یہ کم پریشر زون میں تبدیل ہوچکا ہے اور جھارکھنڈ اور بہار کے اوپر واقع ہے۔ کمزور ہونے کے بعد شمال مغربی سمت میں بڑھے گا۔

28 مئی کو بہار میں اس کا اثر رہیگا۔ گیا میں بھی اس کی وجہ سے اگلے دو دن میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ بجلی گرنے اور بادل کے گرجنے کے بھی امکانات ہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری معمول سے 14 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔

سنحے کمار نے بتایا کہ 'جمعرات کو جاری بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کم رہا۔ سارا دن ابر آلود رہا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 14 ڈگری نیچے چلا گیا۔

جمعرات کو زیادہ سے زیادہ 26.0 اور کم سے کم 23.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح نمی 93 اور شام تک 100 فیصد رہی۔ بدھ کے روز زیادہ سے زیادہ 28.2 ڈگری رہا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں چار دن میں تقریبا 12 ڈگری کمی واقع ہوئی۔ 24 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.4 ڈگری پر رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری کے قریب رہنے کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.