جہاں بارش سے مکئی کو فائدہ ہے مگر تیز ہوا کے سبب مکئی کی فصل کو بہت نقصان بھی ہوا ہے. ضلع میں کئی ایکڑ میں مکئی کی لگی فصل برباد ہو گئی ہے، تیار گیہوں بھی بارش کی زد میں ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور نہ ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں پریشانی بڑھ گئی ہے.
مکئی نقدی فصل ہے جس سے کسان اپنا سال بھر کا بجٹ بناتا ہے مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں لوگوں کی آمدنی صفر ہو گئی ہے۔ اخراجات کے تسلسل کے سبب کسانوں کی حالت خراب ہے، ایسی صورت حال میں مکئی اور گیہوں فصل کی بربادی سے کسانوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
گزشتہ دیر رات اور آج صبح آئی آندھی اور بارش کی وجہ سے مختلف پنچایتوں کے مصوریہ، کاکن، بگڈھرا، بسنت پور، چندر دئی، پیک ٹولہ، چلہنیا، باغ نگر، دیاری، کسیار گاؤں، رام پور، چکنی اور کملداہا وغیرہ میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ کسان نیاز احمد، ماسٹر سعود عالم، مولانا نورالہدی، جاوید عالم اور محمود عالم نے بتایا کہ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ پنچایت وار سروے کر کے بلا تاخیر کسانوں کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کرے اور متعلقہ پنچایت کے مکھیا اور دیگر عوامی نمائندوں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے کسانوں کی مدد کریں۔
ادھر رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ جن کھیتوں میں فصل تیار ہے وہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میں ضلع کلکٹر سے بات کی اور جن کسانوں کا شدید نقصان ہوا ہے ایسے لوگوں کی فہرست بنا کر معاوضہ دینے کی بات کہی ہے.