ضلع ارریہ میں کانسٹیبل شروتی خودکشی معاملہ کو قریب ایک مہینہ ہونے کو ہیں اس کے بعد بھی پولس کانسٹیبل شروتی کماری خودکشی معاملہ میں نرپت گنج تھانہ حلقہ کے سابق تھانہ صدر و ملزم کنگ کندن کی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے. اس سلسلے میں ملزم کنگ کندن نے ارریہ کورٹ میں پیشگی ضمانت کے لئے عرضی داخل کی تھی جسے ارریہ کورٹ کے سی جی ایم نے خارج کر دیا
ذرائع کے مطابق ایس آئی ٹی اور فرار چل رہے ہیں، کنگ کی جانب سے اس پیشگی ضمانت پر نظر ٹکی ہوئی تھی لیکن ان کی ضمانت کے خارج ہوتے ہی ان کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔
اطلاع یہ بھی ہے کہ ملزم کنگ کندن دو دنوں تک جلال گڑھ کے کالی مندر میں اپنی ضمانت کے لئے مسلسل دعا کر رہا تھا، اس معاملے پر ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نے کہا کہ ضمانت خارج ہونے کے بعد اب ایس آئی ٹی ملزم کو پکڑنے کے لیے مزید قواعد تیز کرے گا. گرفتاری وارنٹ بھی کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے. پشکر کمار نے کہا کہ ایس آئی ٹی کامیابی کے بہت نزدیک ہے، نتیجہ جلد سامنے آئے گا.
ارریہ کورٹ کے سینئر وکیل امر کمار سنہا نے بتایا کہ دونوں فریق کے بحث کے بعد سی جی ایم نے کنگ کندن کی ضمانت خارج کر دی، اب ضمانت کے لئے کنگ کندن کو ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا. اس طرح 15 دنوں کے بعد بھی ملزم تھانیدار پولس کی گرفت سے باہر ہے جس سے ایس آئی ٹی پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا ایس آئی ٹی تھانیدار کو پکڑنا نہیں چاہتی ہے یا تھانیدار اپنی چالاکی سے پولس کے ہتھے نہیں چڑھ رہا ہے۔