پٹنہ: بہار انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب جاری کردہ منشور میں، بی جے پی نے ریاست کے تمام افراد کو کورونا ویکسین مفت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ آر جے ڈی سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی کے اس وعدے پر تنقید کی ہے۔ اب سماجی کارکن ساکت گوکھلے نے اس کے خلاف الیکشن کمیشن کو شکایت کی ہے۔
-
Filed an urgent complaint with ECI regarding BJP" s="" announcement="" of="" free="" covid-19="" vaccine="" for="" bihar="" by="" union="" finance="" minister="" @nsitharaman.
— Saket Gokhale (@SaketGokhale) October 22, 2020 ' class='align-text-top noRightClick twitterSection' data=' '>
This is not only discriminatory but also a false promise & blatant misuse of Central Govt. powers during elections.
cc: @SpokespersonECI pic.twitter.com/yti8vR9i2E
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بی جے پی کا منشور جاری کیا۔ یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بہار میں کورونا ویکسین ہر ایک کو مفت دی جائے گی۔ لیکن اب یہ وعدہ متنازع ہوگیا ہے اور معاملہ الیکشن کمیشن تک پہنچا ہے۔
سماجی کارکن ساکت گوکھلے نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ بی جے پی کے ویکسین فراہم کرنے کا دعوی انتخابات کے دوران مرکزی حکومت کے اختیارات کا غلط استعمال ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بی جے پی کے کسی رہنما کا نہیں بلکہ ملک کے وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان ہے۔'
مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان
'تیجسوی یادو ناتجربہ کار ہیں اس لیے روزگار پر بات کرر ہے ہیں'
بہار اسمبلی انتخابات: بی جے پی اور کانگریس کے انتخابی منشور میں کیا ہے خاص؟
ساکت گوکھلے کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے ابھی تک کورونا ویکسین کے بارے کس طرح کی پالیسی کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کہ کورونا ویکسین دینے کا پیمانہ کیا ہوگا۔ گوکھلے کا کہنا ہے تمام ریاستوں کو کورونا کا سامنا ہے اور بہار کی طرح ہر ریاست کے لوگ بھی اس سے متاثر ہیں۔ ایسی صورتحال میں الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔
خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔