ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات: پہلا مرحلہ پُرامن طریقے سے ختم، 53.54 فیصد پولنگ - 55% voter turnout recorded news in urdu

بہار میں سخت حفاظتی انتظامات کے مابین اسمبلی کے پہلے مرحلہ کے لیے آج پرامن طریقے سے ووٹنگ ختم ہوگئی جس میں 53.54 فیصد سے زائد ووٹروں نے 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں قید کر دیا۔

Bihar Polls 2020 : 55% voter turnout recorded till 6 pm

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 7:49 PM IST

Updated : Oct 28, 2020, 11:31 PM IST

پٹنہ: ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق بدھ کو 71 اسمبلی سیٹوں کے لیے 31380 پولنگ مراکز پر صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے ختم ہوئی۔ اس دوران قریب 53.54 فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ حالانکہ ابھی بھی کچھ پولنگ مراکز پر ووٹنگ چل رہی ہے اور کچھ مقامات سے آخری رپورٹ کا انتظار ہے۔ شام چھ بجے تک جموئی ضلع میں سب سے زیادہ قریب 58 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ مونگیر ضلع میں سب سے کم تقریباً 44 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

ویڈیو

دریں اثناء بڑہرا سے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) امیدوار اور رخصت پذیر رکن اسمبلی سروج یادو نے آرہ کے پولنگ مرکز 115 پر اپنے اوپر حملہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی طرح بھاگ کر انہوںنے اپنی جان بچائی ہے ۔ حالانکہ انتظامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ سروج کی پہلے لوگوں نے مخالفت کی۔ اس کے بعد بھیڑ سے کچھ لوگوں نے پتھراﺅ شروع کر دیا۔ اسی طرح بھوجپور ضلع کے شاہ پور اسمبلی حلقہ کے سہجولی گاﺅں میں آرجے ڈی امیدوار راہل تیواری اور آزاد امیدوار بٹیشور یادو کے حامیوں کے مابین بوتھ پر قبضے کو لیکر پرتشدد جھڑپ ہوئی جس میں دونوں فریق کے قریب 10 افراد زخی ہیں۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے مقررہ وقت کے مطابق پہلے مرحلے کے تمام سیٹوں کے لیے ہونے والی ووٹنگ کا طے شدہ وقت مکمل ہوچکا ہے، حالانکہ درجنوں بوتھز میں اب بھی رائے دہی کا عمل جاری ہے جہاں ووٹرز شدہ وقت پر لائن میں تھے۔ خبروں کے مطابق لائن میں کھڑے ووٹرز کو پرچہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں، اس کے علاوہ بعد میں آنے والے حق رائے کا استعمال نہیں کر پائیں گے'۔

Last Updated : Oct 28, 2020, 11:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.