پیر کو بہار پولیس نے کانسٹیبل بھرتی امتحان کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کیا ہے۔ اگلے مرحلے کے جسمانی امتحان کے لئے ایک سیٹ پر پانچ گنا امیدواروں کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جسمانی قابلیت/ کارکردگی ٹیسٹ کل 100 نمبرات کا ہوگا۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ 8 اور 12 مارچ کو سنٹرل سلیکشن کونسل (سپاہی بھرتی) نے 11880 آسامیوں پر سپاہی کی بھرتی کے لئے تحریری امتحان لیا تھا۔ اب اس کا نتیجہ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ امتحان 37 مراکز پر لیا گیا تھا۔
معلومات کے مطابق 4778 جنرل کلاس، معاشی طور پر کمزور طبقے 1188، شیڈول ذات کے 1893، شیڈول قبیلے کے 119، انتہائی پسماندہ طبقے کے 2129، پسماندہ طبقے کے 1419 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پسماندہ کلاس میں 354 خواتین کے لئے کل 11880 آسامیاں نکالی گئیں۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے مطابق منتخب امیدواروں کی تعداد 1264657 ہے۔ تحریری امتحان 8 اور 12 مارچ کو ہوا تھا۔ تحریری امتحان میں کارکردگی کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب جسمانی امتحان کے لئے کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ حتمی میرٹ کی فہرست امیدوار کو جسمانی قابلیت، ریس، ہائی جمپ، اور شاٹ پوٹ کے تین مقابلوں میں حاصل کردہ کل نمبر کی بنیاد پر بنائی جائے گی۔ تحریری امتحانات کے نمبرات کو حتمی میرٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ 11880 آسامیوں کے لئے 13 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک پوسٹ پر 110 افراد کی دعویداری ہے۔