ETV Bharat / city

بند چینی ملوں کو ازسرنو بحال کرنے کا فیصلہ - bihar govt will privatisation sugar mill

حکومت بہار نے ریاستی چینی نگم کی بندپڑی ملوں از سر نو بحال کرنے کے کے لیے لیز پرمنتقل کرنے کا فیصلہ لیاہے۔

bihar govt will privatisation sugar mill
فائل فوٹو
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 7:50 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:48 PM IST

حکومت بہار نے کہا کہ ریاستی چینی نگم کی بند پڑی ملوں کو ٹنڈر عمل کے توسط سے پرائیوٹ۔ عوامی اور کو آپریٹیو کے شعبہ کے سرمایہ کاروں کو لیز پر منتقل کرتے ہوئے گنا پر مبنی صنعت یا دیگر صنعت کے طورپر بحال کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

bihar govt will privatisation sugar mill
فائل فوٹو

کونسل میں صنعت کے وزیر شیام رجک نے کانگریس کے پریم چندرمشرا کے توجہ دلاﺅ نوٹس کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ پانچ ٹنڈرعمل کے بعد بھی مدھوبنی ضلع میں بند پڑے لوہٹ چینی مل کو از سرنو بحال کرنے کیلئے کوئی بھی کامیاب سرمایہ کار نہیں مل سکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری چینی مل کو دیگر صنعت کے قیام کیلئے میسرس شری ترہت انڈسٹریز لمیٹیڈ کو لیز پر دیا گیا تھا لیکن سرمایہ کار کی جانب سے بروقت ٹنڈر کی شرائط کے مطابق بقیہ رقم نہیں جمع کرنے کی وجہ سے لیز کو رد کر دیا گیا ہے۔

مسٹر رجک نے کہاکہ فی الحال ترجیحات والے صنعتی شعبے کے قیام کیلئے بہار ریاستی چینی نگم کی بند پڑی لوہٹ مل کی زمین اور فارم لینڈ اور سکری کے فارم لینڈ کو بہار انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( بی آئی اے ڈی اے )کو اس سال کے 11 فروری کو منتقل کر دیا گیا ہے ۔ میسرس ریگا شوکمپنی لمیٹیڈ ریگا سیتامڑھی کے ذریعہ پیرائی سیشن 2018-19 میں اس سال کے 15 فروری تک گنا کسانوں کی 43.62 فیصد گنا قیمت کی ادائیگی کر دی گئی ہے ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.