ETV Bharat / city

ارریہ میں کورونا ویکسین مہم کے تحت 'بیداری رتھ' کا آغاز

ریاست بہار میں ارریہ ضلع کے کلکٹر نے ویکسین مہم 'بیداری رتھ' کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ارریہ میں کورونا ویکسین مہم کے تحت ’بیداری رتھ‘ کا آغاز

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 2:44 PM IST

ارریہ ضلع میں محکمۂ صحت کی جانب سے عوام کو کورونا ویکسین کے لئے سامنے آنے اور ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی غرض سے منگل کو 'بیداری رتھ' کا آغاز کیا گیا۔

ارریہ میں کورونا ویکسین مہم کے تحت ’بیداری رتھ‘ کا آغاز

بیداری رتھ میں ارریہ کے الگ الگ بلاک و پنچایتوں میں گھوم کر ویکسین لینے سے متعلق عوام کو بیدار کیا جائے گا۔ بیداری رتھ کو ضلع کلکٹر پرشانت کمار ،ڈی ڈی سی منوج کمار، سول سرجن ڈاکٹر سریش پرساد، ضلع پروگرام آفیسر ڈاکٹر ریحان اشرف اور ڈی پی آر او دلیپ سرکار نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ ارریہ میں اب تک ایک لاکھ دس ہزار لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ دیا جا چکا ہے جو نا کافی ہے، لوگوں میں ویکسین لینے سے متعلق اب بھی ایک خوف ہے جسے دور کرنے کے لیے آج سے ضلع کے 9 بلاک میں الگ الگ بیداری مہم رتھ چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'جو بھی 45 سال کے اوپر ہیں انہیں کورونا ویکسین لئے جانے کے لیے بیدار کیا جائے گا چونکہ یہ ٹیکہ پوری طرح سے محفوظ ہے، میں خود کورونا کے 2 ڈوز لے چکا ہوں اور میں پوری طرح صحتیاب ہوں، لوگوں نے اس کے محفوظ نہ ہونے کی افواہ اڑا دی ہے جو پوری طرح سے غلط ہے۔'

سول سرجن ڈاکٹر سریش پرساد نے کہا کہ 'ہماری پوری کوشش ہے کہ ضلع کے دور دراز گاؤں میں پہنچ کر ہم لوگوں کو ویکسین لینے کے لئے بیدار کر سکیں۔'

انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ سامنے ہے ایسے میں مسلم بھائیوں کو دن میں ٹیکہ لینے میں پریشانی ہوگی، اس لیے افطار کے بعد ان سے ٹیکہ لئے جانے کی گزارش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.