ETV Bharat / city

بہار: مسلسل غیر حاضر رہنے والے 11 ڈاکٹر برخاست - ڈاکٹر

بہار حکومت نے ڈیوٹی سے مسلسل بلا اجازت غیر حاضر رہنے والے 11 ڈاکٹروں کو نوکری سے برخاست کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی۔

بہار: مسلسل غیر حاضر رہنے والے 11 ڈاکٹر برخاست

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 2:25 AM IST

کابینی سکریٹریٹ محکمہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹر دیپک پرساد نے یہاں بتایا کہ وزیر اعلیٰ نیتیش کمار کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔

ڈاکٹر پرساد نے بتایا کہ ڈیوٹی سے مسلسل بلا اجازت غیر حاضر رہنے کے الزام میں روہتاس میں تعینات ڈاکٹر او پی لال بانکا ضلع کے ڈمراؤں میں ڈاکٹر کامران حبیب، سُپول کے ترویتری گنج میں ڈاکٹر نتیانندک پاٹھک، سارن کے مبارک پور میں ڈاکٹر یعقوب سانگا اور گوپال گنج ضلع پھلوریا میں تعینات ڈاکٹر سنیتا کو برخاست کیا گیا ہے۔

اسی طرح کٹیہار صدر اسپتال کے ڈاکٹر ہارون رشید اور ڈاکٹر رینو کمار، سارن کے سوہائی گنج میں ڈاکٹر سویتا کمار شرما، سہرسہ سول سرجن دفتر کے ڈاکٹر ابو سفیان یحیٰ اور کٹیہار صدر اسپتال میں تعینات ڈاکتر محمد تنویر عالم کی برخاستگی کو حکومت نے منظور کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.