جے ڈی یو کے ریاستی ایکزیکٹیو کی دوروزہ میٹنگ کے دوسرے اور آخری دن اتوار کو موجودہ ریاستی صدر وشسٹھ نارائن سنگھ نے صحت وجوہات کی بنا پر عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد جے ڈی یو کے نئے ریاستی صدر کے لئے اجلاس میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے امیش کشواہا کے نام کی تجویز رکھی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں: کابینہ میں ابھی توسیع نہیں: نتیش کمار
آپ کو بتادیں کہ' امیش کشواہا سنہ 2015 میں ویشالی کے مہنار سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے اچوتیا نند کو شکست دے کر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ حالانکہ 2020 کے اسمبلی انتخاب میں وہ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کی رینا دیوی سے شکست کھا گئے۔