ETV Bharat / city

ایگزیکٹو انجنئیر پر بدعنوانی کا الزام

راشٹریہ جنتا دل کے ایس سی، ایس ٹی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری پپو پاسوان نے آر ای او دفتر ارریہ فاربس گنج سب ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینیئر اروند کمار کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے، انہوں نے ان پر کئی سنگین الزامات عائد کیئے ہیں۔

ایگزیکٹو انجنئیر پر بدعنوانی کا الزام
ایگزیکٹو انجنئیر پر بدعنوانی کا الزام
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:57 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے پپو پاسوان نے ضلع پریشد ہال میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2019 تا 2020 تک تقریباً 330 کروڑ روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے، پپو پاسوان نتیش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹو کے اثاثے کی سی بی آئی سے تحقیقات کرائی جائے، تاکہ پتہ چل سکے کہ 28 سے 30 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والا کروڑوں کا مالک کیسے ہو بن گیا۔

ایگزیکٹو انجنئیر پر بدعنوانی کا الزام

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کی من مانی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنے ما تحت والوں سے گالی گلوج کر بات کرتا ہے، جس کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، وہ خود کو بہار حکومت میں ایک وزیر کے بھائی ہونے کا دھونس جماتے ہوئے ناجائز وصولی کرتا ہے مگر محکمہ کے کوئی افسران ان پر کارروائی نہیں کرتے کیونکہ وہ ایک وزیر موصوف کا بھائی ہے۔

پپو پاسوان نے موجودہ تمام رکن اسمبلی پر بھی سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی موجودگی میں مختلف ٹینڈر میں بھی سیدھے طور سے ایگزیکٹو ملوث ہوتا ہے اور بدعنوانی ہوتی ہے مگر یہ نمائندگان خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔

اگر ایگزیکٹو کی اثاثے کی جانچ، فون کال کی تفصیلات اور گاڑی کی سی بی آئی سے جائے ہو جائے تو ساری چیزیں واضح ہو جائیں گی، وہیں ایگزیکٹو اروند کمار نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.