پٹنہ: بہار پبلک سروس کمیشن کے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کے لیے مفت رہائشی کوچنگ کا آغاز ہو رہا ہے، حج ہاوس نے آج امتحان کا نظم کیا جس میں 32 سو طلباء وطالبات شامل ہوئیں۔
بہار ریاستی حج ہاوس کے شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل نے مفت رہائشی کوچنگ کے 67ویں بہار پبلک سروس کمیشن کے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کے لیے امتحان کا نظم کیا، جس امتحان میں تقریباً 32 سو طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔
حج کے کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل میں 150 کامیاب طلباء وطالبات کو مفت رہائشی کوچنگ کا موقع ملے گا، جس میں 50 طالبات اور 100 طلباء کو مفت رہائشی کوچنگ کا موقع ملے گا۔ ریاست کے کونے کونے سے آئے ان طلبہ و طالبات میں جوش و خروش نظر آیا۔
مزید پڑھیں: بی پی ایس سی کوچنگ کی سیٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا: زماں خان
لکھیم پور تشدد معاملہ: پولیس نے پرینکا گاندھی کو حراست میں لیا
حج ہاوس کے سی ای او راشد حسین نے بتایا کہ آج 6 سینٹر پر امتحان کا نظم کیا گیا، جس میں 32 سو طلباء وطالبات کی تعداد کے 80 فیصد بچوں نے حصہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ 6 تاریخ کو اس امتحان کا ریزلٹ آئے گا، 9 تاریخ تک داخلہ مکمل کر لیا جائے گا اور 10 اکتوبر سے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔