ETV Bharat / city

Tipu Sultan: نوئیدا میں شیر میسور ٹیپو سلطان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

شیر میسور ٹیپو سلطان کی 271واں یوم پیدائش کے موقع پر اترپردیش کے نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کے نائب صدر شکیل سیفی کے دفتر میں عظیم بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Tipu Sultan: Tribute was paid to Mysore Tipu Sultan at Noida
س
author img

By

Published : Nov 21, 2021, 5:42 AM IST

نوئیڈا: ہندوستان کے عظیم بادشاہ شیر میسور ٹیپو سلطان کی 271ویں یوم پیدائش کے موقع پر نوئیڈا کے سیکٹر 9 میں تقریب منعقد کر خراج عقیدت پیش کی گئی۔ نوئیڈا مہانگر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر شکیل سیفی نے اپنے دفتر میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں تنویر حسین، ساحل چودھری، ممتاز عالم، محمد ممتاز، عمران اور شیر خان کے ہمراہ عظیم بہادر بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

ویڈیو دیکھیے

اس موقع پر شکیل سیفی نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی زندگی ایک سچے مسلمان کی زندگی تھی، وہ مذہبی تعصب سے پاک تھے، یہی وجہ تھی کہ غیر مسلم ان کی فوج اور ریاست میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے جرأت مندی، عزم اور مستقل مزاجی، بہادری کے ساتھ اپنے دارالحکومت کی حفاظت کرتے ہوئے جوانمردی سے تلوار ہاتھ میں لیے شہادت قبول کی تھی۔
یہ وہ مشرقی حکمران تھے جن کی زندگی محلات میں گزرنے کی بجائے جنگ کے میدانوں میں گزری، اپنی زندگی کے آخری چار سال ٹیپو سلطان نے جنگی خیمے میں کمبل اور اینٹ کے تکیے پر گزارے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہ ان چند ہندوستانی بادشاہوں میں سے تھے جنہوں نے انگریزوں کو شکست کا مزہ چکھایا۔ اپنے سولہ سالہ دور حکومت میں ٹیپو سلطان نے مذہبی رواداری اور بہادری کے اعلیٰ نمونے پیش کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.