نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس ایل وائی نے کہا ہے کہ ضلع میں برڈفلو کا نہ کوئی کیس ملا ہے اور نہ ہی کوئی علامت ملی ہے۔ حکومت کے ذریعے برڈ فلو سے متعلق ہدایت پر ضلع انتظامیہ الرٹ ہے اور محکمہ جنگلات اور ویٹینری محکمہ کے ذریعے احتیاط کے تعلق سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: برڈ فلو: چکن اور انڈوں کی مانگ میں زبردست کمی
انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے سنسنی خبر شائع کرنے سے گریز کریں۔ ڈی ایم نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ برڈ فلو سے متعلق حکومت ہند اور حکومت اترپردیش کی جانب سے جاری کردہ انتباہات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمانہ افسران اپنی تیاری کو یقینی بنائیں۔
ڈی ایم نے کہا کہ ضلع میں برڈفلو کی نہ کوئی علامت ملی ہے اور نہ ہی امکان نظر آرہا ہے۔ اس لیے زیادہ افراتفری سے بچنے کی ضرورت ہے اور سنسنی پھیلانے سے بچنا چاہیے۔ ابھی تک اس سلسلے میں برڈ فلو کا کوئی بھی کیس ضلع میں سامنے نہیں آیا ہے۔ تمام پولٹری فارم سے سیمپل لیے جا رہے ہیں اور معائنہ بھی جاری ہے۔
محکمہ جنگلات اور ویٹینری کے افسران کو احتیاطی اقدامات کیے جانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ ویٹ لینڈ کے مقامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ جہاں دوسرے نقل مکانی کر کے مہمان پرندے آتے ہیں۔ وہاں لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے۔